ایکنا نیوز- آیسسکو کی ویب سایٹ کے مطابق اسلامی ثقافتی،تربیتی اور علمی تنظیم (آیسسکو) کے ڈپٹی ڈایریکٹر «امینه الحجری» آیسسکو کے ڈایریکٹر «عبدالعزیز بن عثمان التویجیری» کی نمایندگی میں «مشهد، اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت» کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور تنظیم کا پیغام پیش کریں گی۔
ویب سایٹ کے مطابق «مشهد، اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت» کی افتتاحی تقریب منگل چوبیس جنوری کو منعقد ہوگی جسمیں ایرانی وزیر ثقافت سمیت اہم سرکاری شخصیات کی شرکت متوقع ہے
اس پروگرام میں شرکت کے علاوہ آیسسکو کے ڈپٹی ڈایریکٹر مختلف ثقافتی اور علمی پروجیکٹس کے افتتاح بھی کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی ثقافتی اور علمی تنظیم (آیسسکو) نے سال ۲۰۱۷ کے لیے سوڈان کے شہر «سنار» اردن کے شہر «امان» اور یوگنڈا کے شہر «کامپالا» کے ہمراہ ایران کے مقدس شہر مشہد کو عالم اسلام کے چار ثقافتی دارالحکومتوں میں قرار دیا ہے۔