ہندوستان میں میانمار کے مسلمان مہاجرین کے خدشات

IQNA

ہندوستان میں میانمار کے مسلمان مہاجرین کے خدشات

7:50 - February 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3502539
بین الاقوامی گروپ: جموں کشمیر سے روہنگی مسلمانوں کے اخراج کے حوالے سے بعض متعصب سیاسی لیڈروں نے پناہ گزین مسلمانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے

ہندوستان میں میانمار کے مسلمان مہاجرین کے خدشات


ایکنا نیوز- آراکھین نیوز کے مطابق بھارتی اجانتا پارٹی سمیت مختلف شدت پسند تنظیموں کی جانب سے روہنگی مسلمانوں کو نکالنے کے مطالبے نے جموں کشمیر میں پناہ گزین مسلمانوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے

ان پارٹیوں اور تنظیموں نے مختلف پلے کارڑز نصب کررکھے ہیں جنمیں روہنگی مسلمانوں سے نکل جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے

مذکورہ پارٹیاں مذہب اور ثقافت کے دفاع کے نام پر اسطرح کے اقدامات کررہی ہیں۔


چالیس سالہ روہنگی مسلمان «محمد صادق» کا کہنا ہے : میں کیی سالوں سے کشمیر میں بسرکررہاہوں مگر ان پلے کارڑز نے میرے آرام و سکون کو چھین لیا ہے

ان حالات میں جہاں برما اور بالخصوص راکھین صوبے میں مسلمان شدید ظلم و بربریت کا شکار ہے اس طرح کے مطالبے اور اقدامات سے برمی پناہ گزینوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جس پر عالمی برادری کی اکثریت اور بہت سے نام نہاد اسلامی ممالک کے حکمران خاموش ہیں۔

3576434

نظرات بینندگان
captcha