چارسدہ میں ضلع کچہری پر حملہ، 3 تکفیری دہشتگرد ہلاک

IQNA

چارسدہ میں ضلع کچہری پر حملہ، 3 تکفیری دہشتگرد ہلاک

14:03 - February 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3502543
بین الاقوامی گروپ: خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ضلع کچہری کے قریب 3 دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 3 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مردان اعجاز خان نے ابتداء میں بتایا کہ چارسدہ کے علاقے تنگی میں ایک خودکش حملہ آور نے ضلع کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی فائرنگ پر اس نے خود کو اڑا لیا، جبکہ دوسرا حملہ آور کچہری کے اندر داخل ہوگیا، جسے بعد میں پولیس نے ہلاک کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حملے سے قبل حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکے۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سہیل خالد اور ضلعی ناظم چارسدہ فہد خان نے بتایا کہ حملہ آور 3 تھے، جنھیں ہلاک کردیا گیا، 2 حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، جبکہ تیسرے نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں—۔ڈان نیوز
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں—۔ڈان نیوز

ابتدائی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ تینوں حملہ آوروں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں تاہم ڈی آئی جی مردان نے ایک خودکش دھماکے کی تصدیق کی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) چارسدہ فیاض خان کے مطابق حملے میں ایک وکیل سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha