جرمنی ؛ ڈورٹمونڈ میں «شدت پسندی اور اسلام فوبیا» نشست کا انعقاد

IQNA

جرمنی ؛ ڈورٹمونڈ میں «شدت پسندی اور اسلام فوبیا» نشست کا انعقاد

7:50 - February 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3502547
بین الاقوامی گروپ: شدت پسندی اور اسلاموفوبیا جیسے مسایل کا جایزہ لینے کے لیے جرمن اعلی حکام کے تعاون سے «ڈورٹمونڈ» میں نشست منعقد کی گیی

جرمنی ؛ ڈورٹمونڈ میں «شدت پسندی اور اسلام فوبیا» نشست کا انعقاد


ایکنا نیوز- برلن میں ایرانی ثقافتی مرکزکے مطابق اس نشست میں نورڈراین-ویسٹفالن اسمبلی کے نمایندے ، عیسائی اور مسلم اسکالرز شریک تھے۔

اس نشست میں واضح کیا گیا کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں مختلف شدت پسند عناصر نے فایدہ اٹھانے کی کوشش کی ہیں اور مسایل کو آلہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے

اس نشست میں کہا گیا کہ مغربی ممالک کے واقعات اور ٹرمپ کے صدر بننے کے اثرات کو جرمن معاشرے پر گہرا اثر پڑا ہے

مقررین نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں شدت پسندانہ واقعات کے اثرات کو روکنے کے لیے اقدامات کی ضرور ت ہے۔


اس نشست میں اقلیت اور جرمن عوام میں فاصلے کو کم کرنے اور عالمگریت جیسے مسایل پر بھی مباحثے کیے گیے۔

پروفسور هایٹمایر نے کہا کہ عالمگریت سے اجتماعی مسایل پیدا ہورہے ہیں اور نفرت، دشمنی اور خوف کو اسلام کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔


یونیورسٹی کا مذکورہ استاد دس سال سے اقلیتوں کے مسایل پر کام کررہا ہے اور ایک سروے کے مطابق جرمنی میں اسلام کا گہرا اثر ظاہر ہورہا ہے

سوشل ساینس کے استاد کا کہنا ہے کہ اکثریت کو اقلیت مہاجرین سے آشنا اور ہم آہنگ کرانا ضروری ہے ورنہ اجتماعی خوف و ہراس میں روز بروز اضافہ ہوگا ۔

3576728

نظرات بینندگان
captcha