تکفیری مراکز اور مدارس دہشت گردی کی نرسری کا کام کرتے ہیں- مجلس وحدت مسلمین

IQNA

تکفیری مراکز اور مدارس دہشت گردی کی نرسری کا کام کرتے ہیں- مجلس وحدت مسلمین

7:55 - February 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3502548
بین الاقوامی گروپ: سندہ حکومت کی طرف سے حال ہی میں ۹۴ ایسے مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں دھشت گرد تیار کئے جاتے ہیں، مگر وفاقی حکومت اور ن لیگ کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے اور ان مدارس کے خلاف کویی کارروائی نہیں کی گیی

تکفیری مراکز اور مدارس دہشت گردی کی نرسری کا کام کرتے ہیں-  مجلس وحدت مسلمین


ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے خیرپور ناتھن شاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ پر دھشت گرد حملہ پاکستان اور سندہ پر حملہ ہے، اس المناک سانحے میں تکفیری داعش ملوث ہے جسے لشکر جھنگوی اور طالبان جیسے دھشت گرد گروہوں کی مدد حاصل ہے۔ تکفیری مراکز اور مدارس دہشت گردی کی نرسری کا کام کرتے ہیں، جہاں طالبان کی برین واشنگ کی جاتیہے اور یہاں سے دھشت گردوں کے سہولت کار تیار کئے جاتے ہیں۔سندھ حکومت کی طرف سے حال ہی میں ۹۴ ایسے مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں دھشت گرد تیار کئے جاتے ہیں، مگر وفاقی حکومت اور ن لیگ کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ اور رانا ثناء اللہ کے دھشت گردوں سے روابط سے سبھی واقف ہیں۔ آج بھی سیاسی اور مذہبی جماعتوں میں کثرت سے دھشت گردوں کے سہولت کار اور وکلائے صفائی موجود ہیں ۔ ہم سوال پوچھتے ہیں کہ اپیکس کمیٹی سندہ نے دھشت گردی میں ملوث جن مراکز کی نشاندہی کی ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے دھشت گردی اور مذہبی منافرت اور انتہاپسندی کے خلاف قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ملک گیر دھرنے اور شکارپور سے کراچی تک لانگ مارچ اس کی عمدہ مثال ہیں۔ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندہ کے زیراہتمام ۲۳ فروری کو سہون شریف میں دھشت گردی اور مذہبی منافرت کے خلاف (تحفظ مزارات اولیاء اللہ کانفرنس) منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس کا مقصد ملک میں اور خصوصا سندہ میں بڑھتے ہوئے دھشت گردی کے نیٹ ورک اور دھشت گردی کے تربیتی مراکز کی نشاندہی کرنا ہے۔ دھشت گردی اور مذہبی منافرت کے خلاف امن و اتحاد کا پیغام دینا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha