یمنی فورسز کا زلزال 3 میزائل سے سعودیہ فوجی ٹھکانے پر حملہ

IQNA

یمنی فورسز کا زلزال 3 میزائل سے سعودیہ فوجی ٹھکانے پر حملہ

13:42 - February 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3502549
بین الاقوامی گروپ: یمنی فورسز اور قبائل نے زلزال 3 میزائل سے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر سعودی عرب کو لرزہ بر اندام کردیا ہے۔

ایکنا نیوز- مہرنیوزنے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  یمنی فورسز اور قبائل نے زلزال 3 میزائل سے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا جس کے بعد سعودی عرب  لرزہ بر اندام ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے زلزال 3 میزائل سے سعودی عرب کے صوبہ الضالع میں واقع فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد سعودی عرب پر لرزہ طاری ہوگیا ہے ،۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکہ و اسرائیل سمیت دس ممالک کے مضبوط تعاون کے باوجود یمن میں اپنے  مقاصد تک نہیں پہنچ سکا ہے ۔ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے دانت کھٹے کردیئے ہیں اور ماہرین کے مطابق یمن جنگ میں سعودی عرب کو اسی طرح شکست نصیب ہوگی جس طرح اسرائیل کو لبنان اور غزہ میں شکست ہوئی تھی۔

نظرات بینندگان
captcha