لبنان؛ شاندارقرآنی مقابلوں کا آغاز آج سے

IQNA

لبنان؛ شاندارقرآنی مقابلوں کا آغاز آج سے

7:41 - March 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3502699
بین الاقوامی گروپ: پہلا بین الاقوامی مقابلہ حفظ و تجوید قرآن « طرابلس ایوارڑ» آج سے بیروت میں شروع ہورہا ہے

لبنان؛ شاندارقرآنی مقابلوں کا آغاز آج سے


ایکنا نیوز- « طرابلس ایوارڑ» قرآنی مقابلوں کی اطلاع کے مطابق بین الاقوامی حفظ و تجوید مقابلے آج سے بیروت کی

«مسجد‌ محمد الامین» ثقافتی کمپلیکس میں میں شروع ہورہے ہیں

لبنانی وزیراعظم «سعد الحریری» کے تعاون سے منعقد ہونے والے مقابلوں میں بتیس پایے کے قرآء شرکت کررہے ہیں.


جبکہ سعودی عرب، الجزایر، قطر اور عراق سے مختلف دانشور بھی پروگرام میں شریک ہوں گے

مصر کے شیخ معصراوی، أیمن سوید اور سالم الزهرانی ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب جمعہ کو شام ساڑھے چھ بجے آمفی تھیٹر ہال میں منعقد ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مقابلوں کے ہمراہ معروف مبلغ اور عالم دین «عمر عبدالکافی» اتوار سے بدھ تک " قرآن اور امن" کے عنوان پر لیکچر بھی دیں گے

قابل ذکر ہے کہ « طرابلس ایوارڑ» قرآنی مقابلے سابق لبنانی وزیراعظم «نجیب میقاتی» کی تجویز پر انجمن«سوشل عزم و سعادت » اور دارالفتوای مرکز کے تعاون سے شروع کیے گیے تھے

3585244

نظرات بینندگان
captcha