ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے "الرأی" کے مطابق اردن کے وزیر اوقاف وائل عربیات کا کہنا ہے کہ رجب المرجب کے مہینے سے ہر مسجد میں ختم قرآن مجید پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔
عربیات کے مطابق ہرمہینے کو ایک قرآن مجید کی تلاوت مکمل کی جائے گی اور پروگرام میں مساجد کے امام اور نمازی شرکت کریں گے جبکہ ہر ہرسال ساٹھ ہزار مرتبہ قرآن پڑھا جائے گا۔
اردن کے وزیر اوقاف کے مطابق «ملک عبدالله دوم» سیمینار میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں اس پروگرام کی منظوری دی گیی ہے۔