ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے شدت پسند گروپ داعش کو امریکہ کا " آلہ کار" قرار دیتے ہوئے، روس کے طالبان کے ساتھ روابط اور عسکریت پسند گروپ کو امن مذاکرات میں شامل کرنے کی کوششوں پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں کرزئی نے گزشتہ ہفتہ داعش کے خلاف "مدر آف آل بمبز" کے حملے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے افغانستان میں گرائے جانے والے بم نے داعش کو ختم نہیں کیا ہے۔
کرزئی نے کہا کہ میں داعش کو ان کا آلہ کار سمجھتا ہوں میری نظر میں داعش اور امریکہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ ادھرافغان عہدے داروں نے بم گرانے کے بعد کی صورت حال کے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے کی صدر اشرف غنی کو شکایت کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سیکیورٹی کے ایک سینیئر افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے اور ہم ابھی تک بم دھماکے کے مقام پر نہیں جا سکے ہیں۔ہم اس بارے میں پریشان ہیں کہ دنیا کے سب سے وزنی بارودی بم گرانے کے بعد وہاں کیا ہوا