مختلف ذرائع ابلاغ میں ایران کے صدارتی انتخابات کی تعریف/ خواتین کی بھرپور شرکت

IQNA

مختلف ذرائع ابلاغ میں ایران کے صدارتی انتخابات کی تعریف/ خواتین کی بھرپور شرکت

18:55 - May 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503018
بین الاقوامی گروپ: دنیا کے مختلف ذرائع ابلاغ نے ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات اور خواتین کی قابل تعریف شرکت کو بھرپور کوریج دی ہے

مختلف ذرائع ابلاغ میں ایران کے صدارتی انتخابات کی تعریف/ خواتین کی بھرپور شرکت


ایکنا نیوز- ایران میں صدارتی  انتخابات شروع ہونے کے ساتھ ہی مختلف مغربی ذرائع ابلاغ نے ووٹ دینے کے لئے عوام کی لمبی لمبی قطاروں اور بالخصوص خواتین  کی اہمیت کی وضاحت کی- اس تناظر میں غیر ملکی میڈیا نے پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی لمبی لمبی قطاروں کو ایران کے صدارتی انتخابات کا اہم اور نمایاں نکتہ قرار دیا-

مصری میڈیا الیوم السابع  نے بھی تہران سے انتخابات کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں خواتین کی عمدہ شرکت کو سرایا اور لکھا کہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر عوامی شرکت قابل تعریف ہے ۔

دیگر عربی اور مصری میڈیا نے لکھا ہے کہ ووٹنگ کی مدت میں کئی بار توسیع کی گئی اور یہاں تک کہ لاکھوں ایرانی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے رہے-

مختلف ذرائع ابلاغ میں ایران کے صدارتی انتخابات کی تعریف/ خواتین کی بھرپور شرکت

دنیا  کے مختلف معروف ذرائع ابلاغ نے بھی بارہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی پرزور شرکت کو بھرپور کوریج دی ہے - ان ذرائع ابلاغ نے صدارتی انتخابات میں عوام کی زبردست شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے بڑے پیمانے پر پرجوش انداز میں صدارتی انتخابات میں حصہ لیا اور بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے- 

عراق اور لبنان کے میڈیا نے بھی اپنی رپورٹ میں انتخابات میں کروڑوں لوگوں کی موجودگی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ایرانیوں نے ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا-

 متعدد میڈیا  نے اپنی رپورٹ میں انتخابات میں بھاری تعداد میں ایرانی عوام کی شرکت کو توقع سے کہیں زیادہ قرار دیا -

بعض سعودی اور سعودی حامی میڈیا نے بڑی تعداد میں عوام کی موجودگی اور لمبی لمبی قطاروں کو نظر انداز کرنے کی ناکام کوشش کی مگر اکثر زرایع ابلاغ پر ایرانی کی اسلامی اور ایرانی جمہوریت کا چرچا دیکھنے میں آیا۔

3601233

نظرات بینندگان
captcha