کیلیفورنیا کی «چپمن» یونیورسٹی میں تاریخی قرآن کی نمائش

IQNA

کیلیفورنیا کی «چپمن» یونیورسٹی میں تاریخی قرآن کی نمائش

8:26 - May 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3503020
بین الاقوامی گروپ: کیلیفورنیا کی «چپمن» یونیورسٹی میں تاریخی خطی قرآنی نسخے کی نمایش تحقیقی مرکز کے تعاون سے منعقد کی گیی

کیلیفورنیا کی «چپمن» یونیورسٹی میں تاریخی قرآن کی نمائش


ایکنا نیوز- روزنامه لاس‌انجلس ٹایمز کے مطابق جب ایک سال پہلے «فرید فرخی» نے کیلیفورنیا کی «چپمن» یونیورسٹی کے میوزیم کا دورہ کیا تو انہوں نے اس بات کا احساس کیا کہ یہاں پر انجیل اور تورات کے ساتھ ایک اور مقدس کتاب کی کمی ہے

تحقیقی عالمی ورثہ مرکز کے کیلفورنیا میں سربراہ فرید فرخی نے اس یورنیورسٹی میں قرآن مجید کو اضافہ کرنے کا پروگرام بنایا۔

انکی کاوشوں سے یونیورسٹی میں مقدس کتابوں کی نمایش منعقد کی گیی ہے جسمیں شام کا قدیم خطی قرآنی نسخہ بھی موجود ہے۔


معرق کاری شدہ اس قرآنی نسخے کا کام «بیل ٹونبرگ» نامی آرٹسٹ نے انجام دیا ہے جو اس حوالے سے معروف فنکار شمار کیا جاتا ہے۔

چپمن یونیورسٹی میں ادیان شناسی شعبے کے سربراہ گیل اسٹرنز نے اس نسخے کو نادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیل کا یہ شاہکار کام ہے اور ان کو معرق کاری پر خاص عبور حاصل ہے۔

انکا کہنا تھا: مقدس کتابوں کو یکجا کرنے کا ایک پیغام مذاہب میں ہم آہنگی اور وحدت کا پیغام ہے ۔

3601252

نظرات بینندگان
captcha