مونیخ میں مساجد کی تعطیلی

IQNA

مونیخ میں مساجد کی تعطیلی

8:34 - May 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3503022
بین الاقوامی گروپ: سیکورٹی کے نام پر میونیخ میں اہم مسجد کو حکام کے کہنے پر بند کردی گیی ہے

مونیخ میں مساجد کی تعطیلی


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے عکس السیرکے مطابق جرمن شہر مونیخ میں قدیم ترین مسجد کو فورسز نے سیکورٹی ریسک کا بہانہ بناکر بند کردیا ہے

مسجد کے امام بنیامین کا کہنا ہے: سال نو کے آغاز سے روزبروز اس مسجد میں لوگوں کا اضافہ ہورہا تھا اور جمعے میں سینکڑوں افراد نماز کے لیے یہاں آتے تھے مگر اب اس مسجد کے بند ہونے سے لوگ محروم رہ گیے ہیں۔

بعض نمازیوں نے تجویز دی کہ اس پر احتجاج کیا جائے مگر صورتحال کی پیش نظر اس کو موخر کردیا گیا ۔


ابراهیم ادریس کا کہنا تھا کہ اس پر بات چیت ہونی چاہیے کہ کیوں مسجد کو بند کردی گیی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے اول سے نماز جمعہ کو شہر کے وسط میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ میونیخ کے مختلف حصوں میں آیے روز نمازخانے بند کیے جارہے ہیں اور جہاں گذشتہ عرصوں میں کافی مساجد اور نماز خانے موجود تھے اب گنے چنے نماز خانے رہ گیے ہیں ۔

جرمن سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان مساجد کو آگ لگانے کا خطرہ موجود ہے مگر مسلمانوں کو اس بات کی فکر ہے کہ مساجد بند کرکے انکے حقوق کیوں سلب کیے جارہے ہیں ۔

3601400

نظرات بینندگان
captcha