سعودی حکمران امریکی خوشنودی کے لیے تمام حدیں پار کرگیے

IQNA

سعودی حکمران امریکی خوشنودی کے لیے تمام حدیں پار کرگیے

8:38 - May 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3503023
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 380ارب ڈالرز سے زائد کے معاہدوں پر دستخط / ایران سے خطرے کے نام پر اسلحوں کی فروخت

ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 110 ارب ڈالرز مالیت کے دفاعی معاہدے سمیت مجموعی طور پر  380ارب ڈالرز سے زائد کے معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوگئے ہیں  جبکہ سعودی شاہ سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشتگردی ،تجارت اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 380ارب ڈالرز سے زائد کے معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، جبکہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 110 ارب ڈالرز مالیت کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے سے خلیجی عرب خطے کو ایرانی خطرے اور علاقائی دہشت گردی سے نمٹنے اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی حکمران عوام کے تیل اور حج کے تمام پیسے امریکی خوشنودی کے لیے پانی کی طرح بہا رہے ہیں ، اس سے پہلے ہی ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی کو زیادہ ٹیکس یا بھتہ دینا چاہیے اور اسی تناظر میں مذکورہ دورہ کیا جارہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha