پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد 11 لاکھ سے بڑھ جائے گی

IQNA

پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد 11 لاکھ سے بڑھ جائے گی

12:06 - May 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3503024
بین الاقوامی گروپ: خواتین و حضرات کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ سعودی حکومت اس سال عمرے کے لیے ماہ شوال میں بھی ویزے جاری کرے گی

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق عمرے کی سعادت کے خواہشمند خواتین و حضرات کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ سعودی حکومت اس سال عمرے کے لیے ماہ شوال میں بھی ویزے جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سے ہر سال شعبان اور رمضان میں4 لاکھ کے لگ بھگ زائرین عمرہ ادا کرتے ہیں لیکن اس سال یہ تعداد 5 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم پورے سال میں پاکستان سے 10 لاکھ زائرین عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہیں لیکن اس سال یہ تعداد11 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نظرات بینندگان
captcha