لندن میں «حقیقت مهدویت» سیمینار کا انعقاد

IQNA

لندن میں «حقیقت مهدویت» سیمینار کا انعقاد

7:17 - May 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3503027
بین الاقوامی گروپ: پہلی علمی نشست «حقیقت مهدویت» کے عنوان سے لندن اور یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمایندے کی شرکت کے ساتھ منعقد کی گیی

لندن میں «حقیقت مهدویت» سیمینار کا انعقاد


ایکنا نیوز- لندن میں امام علی(ع) ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق «حقیقت مهدویت» سیمینار میں یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمایندے سیدمرتضی کشمیری کے علاوہ اہم علمی اور مذہبی شخصیات شریک تھیں ۔

لندن میں پہلی بار امام زمانہ(عج) کے حوالے سے علمی سیمینار منعقد کیا گیا ہے

لندن کے امام خویی اسلامی مرکز میں منعقدہ سیمینار میں لندن، عراق، ایران ، کویت، جرمنی ، ہالینڈ، بیلجیم اور آیرلینڈ سے اہم دانشور شریک تھے جنکے مقالے اس سیمینار میں پیش کیے گیے۔

آیت‌الله سیستانی کے نمایندے نے تقوی اور محبت و اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے خطاب میں اس آیت کی تلاوت کی : « وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (آل عمران/۱۰۳) اور سبکو خدا کی مقدس کتاب اور ہدایات پر عمل کرنے کی دعوت دی ۔


حجت‌الاسلام والمسلمین سید‌مرتضی کشمیری نے مزید کہا کہ اهل بیت(ع) کے چاہنے والوں پر لازم ہے کہ امام کے ظھور کے لیے کوشش کریں اور اس دوران انکے نایب یعنی مرجعیت کی ہدایات کو دستور العمل قرار دیں ۔

انہوں نے حقیقت مہدویت سیمینار کے مقاصد کے حوالے سے کہا : اس سیمینار میں تمام انسانیت کو اس بات کی دعوت دی جاتی ہے کہ انکو بتایا جائے کہ حضرت مهدی منتظر(عج) اپنے جد امجد رسول خدا(ص) کی طرح رحمت و محبت کی طرف دعوت دینے والے امام ہیں اور انکا ہدف بھی انسانوں کے درمیان ظلم مٹا کرعدل برقرار کرنا ہے اور امام کو خونریزی کے حوالے سے پیش کرنے والے درست نہیں ۔

3601732

نظرات بینندگان
captcha