ملایشیاء کے خواتین قرآنی مقابلوں میں فلسطینی ڈاکٹر کی دوسری پوزیشن

IQNA

ملایشیاء کے خواتین قرآنی مقابلوں میں فلسطینی ڈاکٹر کی دوسری پوزیشن

7:38 - May 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3503033
بین الاقوامی گروپ: ملایشیاء کے انسٹھویں قرآنی مقابلوں میں فلسطین کی خاتون ڈاکٹر«زینب مهند هیجاوی» نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

ملایشیاء کے خواتین قرآنی مقابلوں میں فلسطینی ڈاکٹر کی دوسری پوزیشن

ایکنا نیوز- رام اللہ نیوز ایجنسی کے مطابق ملایشیاء کے انسٹھویں قرآنی مقابلوں میں فلسطین کی خاتون ڈاکٹر«زینب مهند هیجاوی» نے خواتین کے حسن قرآت مقابلوں میں ۹۱,۵۱ نمبرلیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے

زینب هیجاوی کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گیی جسمیں فلسطینی سفیر کے علاوہ ملایشیاء کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔

فلسطین کے شهر «نابلس» سے تعلق رکھنے والی خاتون فلسطین کے «النجاح» نیشنل میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ہے.


زینب نے میڈیا سے گفتگو میں پوزیشن لینے پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ دس سال کی عمر سے میں نے قرآن مجید حفظ کرنا شروع اور سولہ سال میں یہ کام مکمل کیا۔


زینب نابلس کے قرآنی مراکز سے اعلی قرآنی ڈگری بھی حاصل کرچکی ہے جو عام طور پر مکتب «شامی» اورمکتب «حجاز و مصر» سے جاری کی جاتی ہے۔

خواتین کے قرآنی مقابلوں میں نایجریا اول اور سینیگال کے نمایندے سوم آئے ۔

پانچ روزہ انسٹھویں قرآنی مقابلے کوالالمپور میں اختتام پذیر ہوچکے ہیں۔ مردوں میں ایران کے حامد علی زادہ نے مقام اول حاصل کیا تھا۔

3602052


ملایشیاء کے خواتین قرآنی مقابلوں میں فلسطینی ڈاکٹر کی دوسری پوزیشن

ملایشیاء کے خواتین قرآنی مقابلوں میں فلسطینی ڈاکٹر کی دوسری پوزیشن
نظرات بینندگان
captcha