ایکنا نیوز-خبررساں ادارے ٹیلیگراف کے مطابق جائے وقوع پر موجود گاڑی کے 48 سالہ ڈرائیور کو لوگوں نے پکڑ لیا، جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا، واقعے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے، جنھیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، دوسری جانب ڈرائیور کو بھی ہسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں اس کی ذہنی حالت کی جانچ کی جائے گی۔
وزیراعظم ترزامی نے واقعے پر گہرے صدمے کا اظھار کرتے ہویے فوری طور پر ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے۔