لندن میں نماز گزاروں پر حملے کی شدید مذمت

IQNA

لندن میں نماز گزاروں پر حملے کی شدید مذمت

14:56 - June 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503172
بین الاقوامی گروپ: شمالی لندن کے فنز بری پارک کی سیون سسٹرز روڈ پر تراویح پڑھنے والوں پر گاڑی چڑھانے کی جامعہ الازھر نے مذمت کردی

ایکنا نیوز- رام اللہ نیوز کے مطابق برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

جامعہ الازھرکے سربراہ شیخ طیب  نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہویے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں۔

عینی شاہدین کے مطابق شمالی لندن کے فنز بری پارک کی سیون سسٹرز روڈ پر ڈرائیور نے تراویح پڑھ کر آنے والوں پر گاڑی چڑھا دی۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ فنز بری پارک مسجد کے باہر پیش آئے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے فنز بری پارک اسٹیشن اور نواح کا علاقہ بھی سیل کر دیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha