بوسنیا میں ایرانی سفیر: یوم قدس اسرائیلی مظالم کے خلاف وحدت کی علامت ہے

IQNA

بوسنیا میں ایرانی سفیر: یوم قدس اسرائیلی مظالم کے خلاف وحدت کی علامت ہے

12:36 - June 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3503179
بین الاقوامی گروپ: بوسنیا ہرزگونیا میں متعین ایرانی سفیر نے فنا نیوز سے گفتگو میں یوم قدس کو امت اسلامی کی وحدت کا مظہر قرار دیا

بوسنیا میں ایرانی سفیر:یوم قدس اسرائیلی مظالم کے خلاف وحدت کی علامت ہے


ایکنا نیوز- ایرانی سفارت خانے کے مطابق یوم قدس کے حوالے سے ایرانی سفیر محمود حیدری بوسنیا کی نیوز ایجنسی(فنا) سے گفتگو میں یوم قدس کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا : یہ دن حضرت امام خمینی(ره) کا مقرر کردہ دن ہے جسمیں لوگ آخری جمعے کو فلسطینی عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں.

حیدری نے اس دن کو مظلوموں کی حمایت کا دن قرار دیتے ہوئے کہا: اس دن صھیونی رژیم کے خلاف نفرت کا اظھار کرتے ہوئے فلسطینی عوام اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں.


سارایوو میں متعین ایرانی سفیر نے مزید کہا: یہ دن اکثر ممالک میں منایا جاتا ہے اور دراصل یہ دن صھیونی خیانت کاریوں کے مقابلے میں امت اسلامی کی وحدت کا دن ہے اور فلسطین کی مکمل آزادی دن یہ سلسلہ جاری رہے گا

حیدری نے عید فطر کو بھی امت کا بہترین عید قرار دیتے ہوئے اسکی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

3612364

نظرات بینندگان
captcha