کربلا اور بحرین میں قدس ریلیاں

IQNA

کربلا اور بحرین میں قدس ریلیاں

11:36 - June 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503184
بین الاقوامی گروپ: کربلا معلی میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام یوم قدس منایا گیا

کربلا اور بحرین میں قدس ریلیاں


ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطانق یوم قدس کی مناسبت سے نکالی گیی ریلی میں ایرانی سفیر مسعود حسینیان نے پریس سے گفتگو میں کہا کہ ستّر سال سے قابض صھیونی رژیم کے خلاف اور فلسطین و غزہ کی مظلومیت کے حق میں ہم اس ریلی میں شریک ہیں

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پوری کوشش ہے کہ فلسطین کی حمایت کی وجہ سے ایران کو دشمن کے طور پر پیش کرے

انہوں نے اس ریلی میں شرکت کو ظلم کے خلاف آواز اور قیام سے تعبیر کرتے ہوئے اس پر شرکت کو اہم قرار دیا۔

عراقی رہنما اور عصایب اہل حق کے نمایندے سعد السعدی مسئول نے کہا کہ ہم حضرت آیت الله خمینی (ره) کے فرمان پر قدس کا دن مناتے ہیں اور ہمارے مجاہدین عراق کے بعد فلسطین کی آزادی کے لیے امیدوار ہیں۔

بحرین میں قدس ریلی

کربلا اور بحرین میں قدس ریلیاں

بحرین میں بھی مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوئے جنمیں بحرینی عوام نے صھیونی رژیم کے خلاف اور فلسطین و غزہ کی مظلومیت کے حق میں نعرے بازی کی ۔

مظاہرین نے امریکہ اور اسراییل کے خلاف بھی نعرے لگائے جبکہ بحرینی فورسز نے مظاہرہن کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑی گولیاں برسائے۔

3612564

نظرات بینندگان
captcha