ھالینڈ میں شاندار قرآنی مقابلے + تصاویر

IQNA

ھالینڈ میں شاندار قرآنی مقابلے + تصاویر

10:43 - June 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503188
بین الاقوامی گروپ: ھالینڈ کے شہر ہیگ کے الکوثر اسلامی مرکز میں پہلے قرآنی مقابلے میں مقامی جوانوں کے علاوہ عراق، افغانستان،ایران اور ترکی کے قاری شریک تھے

ھالینڈ میں شاندار قرآنی مقابلے + تصاویر


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «alcauther.com» کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے نوجوانوں کے لیے منعقدہ قرآنی مقابلہ الکوثر اسلامی ثقافتی مرکز اور مراجع تقلید کے نمایندے سید مرتضی کشمیری کے تعاون سے ہیگ میں منعقد کیا گیا تھا۔

قرآنی مقابلہ «مؤمنین آپس میں برادر ہیں» کے عنوان سے منعقد ہوا جسمیں مختلف اقوام جیسے ترکی،ایرانی ،افغانی اور دیگر اقوام سے قرآء حصہ لے رہے تھے۔

افتتاحی تقریب میں قاری «جعفر البدری» نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جبکہ مقابلوں میں «حاج علی طریحی»، «حاج جعفر البدری»، «جلیل خیرپور» اور «رحمه الله بیات» ججز کے فرائض انجام دیں رہے تھے۔


قرآنی محفل میں محمد اینجه، زمزم مهدی الخفاف، جعفر رئوفی، یوسف هاشمی، محمد خیراوی اور علی سجادی کی تلاوت کے علاوہ تواشیح بھی پیش کیا گیا ۔

پروگرام کے آخر میں الکوثر مرکز کے امام جماعت سیدعلی السعبری نے خطاب اور مراجع کے یورپ میں نمایندے سید مرتضی کشمیری کا پیغام پیش کیا جبکہ شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیے گیے۔

قابل ذکر ہے کہ پوزیشن لینے والوں کو حج پر بھیجوانے کا بھی اعلان ہوا ہے۔

ھالینڈ میں شاندار قرآنی مقابلے + تصاویر

ھالینڈ میں شاندار قرآنی مقابلے + تصاویر

3612914

نظرات بینندگان
captcha