خطیب ھمبرگ: لیبرل مسجد قرآن و سنت سے متصادم ہے

IQNA

خطیب ھمبرگ: لیبرل مسجد قرآن و سنت سے متصادم ہے

10:55 - June 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503189
بین الاقوامی گروپ: برلین میں مسجد ضرار کے قیام کی مذمت کرتے ہوئے یورپی علما کونسل کے سربراہ آیت‌الله رمضانی نے اس اقدام کو قرآن و سنت سے متصادم اور خلاف شریعت قرار دیا

خطیب ھمبرگ:لیبرال مسجد قرآن و سنت سے متصادم ہے


ایکنا نیوز- ھمبرگ اسلامی مرکز کے مطابق برلین میں لیبرل مسجد بنام«ابن رشد ـ گوته» ایک ایسی مسجد تعمیر کی گیی ہے جسمیں خطیب اور امام ایک بے حجاب خاتون ہے، نماز باجماعت میں مرد و خواتین یکجا بغیر پردے کے شرکت کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر ہم جنس پرستوں کو بھی اس میں دعوت دی جاتی ہے

اسلامی مرکز کے سربراہ آیت‌الله رمضانی نے اس مسجد کے قیام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ہم اس کو مذاق سمجھتے تھے مگر مسجد کے قیام پر سب کو حیرت ہوئی ہے جو مکمل طور پر شریعت کی منافی ہے اور یہ اقدام مکمل طور پر مذہب و شریعت کے احکام سے متصادم ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مسجد بھی دیگر مذہبی مقامات جیسے کلیسا اور کنیسه کی طرح خاص آداب کی حامل ہے جس سے انحراف قبول نہیں ۔ امام حسن مجتبی(ع) کا کہنا ہے کہ «مَنْ أَدامَ الاْخْتِلافَ إِلَی الْمَسْجِدِ أَصابَ إِحْدی ثَمان: آیةً مُحْکَمَةً وَ أَخًا مُسْتَفادًا وَ عِلْمًا مُسْتَطْرَفًا وَ رَحْمَةً مُنْتَظِرَةً وَ کَلِمَةً تَدُلُّهُ عَلَی الهُدی أَوْ تَرُدُّهُ عَنْ رَدًی وَ تَرْکَ الذُّنُوبِ حَیاءً أَوْ خَشْیةً؛ ۔ کے مطابق مسجد تقوی و عبادت کی جگہ ہے۔


یورپی علما کونسل نے مزید کہا کہ اسلام میں حجاب واجب ہے اور نماز کے بغیر بھی حجاب کے بغیر خواتین باہر نہیں جاسکتی اور شریعت محمدی تا قیامت اٹل ہے اور اسمیں کسی تبدیلی کی گنجایش موجود نہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ یہ کام مکمل طور ہر سورہ نور سے متصادم اور برعکس ہے اور اس مسجد کے حکام اس سورہ کے بارے میں کیا دلیل رکھتے ہیں ؟

انہوں نے اس اقدام کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے کوشش کی گیی ہے کہ شریعت محمدی کو انحراف سے دوچار کرکے دین کو بدنام کیا جایے مگر ایسا نہیں ہوگا ۔

آیت‌الله رمضانی نے کہا کہ جولوگ اس مسجد کو شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جایے امن قرار دیتے ہیں ان سے میرا سوال ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ دین کا مذاق اڑا کر اس طرح سے شدت پسندی سے مقابلہ کیا جائے ؟

انہوں نے اس اقدام کو مشکوک اور خطرناک قرار دیتے ہویے جرمنی میں اسلامی انجمن اور الاینس (KRM)، شیعہ الاینس (IGS) اسلامی مراکز ، مساجد ، انجمنوں اور دانشوروں سے مطالبہ کیا کہ اس انحراف کے مقابلے میں خاموش نہ رہے اور اس شرم آور اقدام کے خلاف آواز بلند کریں۔

3612720

نظرات بینندگان
captcha