قرآن مجید کا عالمی گھنٹہ اکتیس اگست کو منایا جائے گا

IQNA

قرآن مجید کا عالمی گھنٹہ اکتیس اگست کو منایا جائے گا

11:59 - August 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3503370
بین الاقوامی گروپ: قرآنی گھنٹہ کے عنوان سے عالمی سطح پر مہم چلانے کا اہتمام ملایشیاء کی اسلامی یونیورسٹی کے تعاون سے کیا جارہا ہے

قرآن مجید کا عالمی گھنٹہ اکتیس اگست کو منایا جائے گا


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «Astro Awani» کے مطابق " قرآنک ہاور" کے عنوان سے پوری دنیا میں اکتیس اگست کو عالمی قرآنی مہم چلانے کا اہتمام کیا جارہا ہے

مسلمانوں میں وحدت کے حوالے سے دوسری بار اس مہم کو شروع کیا گیا ہے

ملایشیاء کی قومی کونسل کے ڈپٹی «زکریا استاپا» کا کہنا ہے: اس مہم کا اہم مقصد مسلمانوں کو متحد اور قرآن مجید کے قریب لانا ہے۔


انکا مزید کہنا تھا: بعض لوگ کہتے ہیں کہ رسول اکرم کے زمانے میں ایسا کوئی پروگرام نہیں تھا مگر سوچنا چاہیے کہ اس وقت قرآن مجید مسلمانوں میں وحدت کا محور تھا مگر آج کے مسلمان کسقدر قرآن پڑھنے اور اس پر عمل سے دور ہوچکے ہیں۔


اسٹاپا کا کہنا تھا کہ اسی لیے مذکورہ مہم کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے سب کو قرآن مجید پڑھنے اور اسپر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ تلاوت قرآن کو روزہ مرہ کے کاموں میں شامل کریں۔

3627222

نظرات بینندگان
captcha