افغانستان؛ مظلوم شیعہ مسلمانوں کا قتل عام، تکفیریوں کے ہاتھوں سینکڑوں افراد شہید وزخمی، متعدد لڑکیاں اغوا

IQNA

افغانستان؛ مظلوم شیعہ مسلمانوں کا قتل عام، تکفیریوں کے ہاتھوں سینکڑوں افراد شہید وزخمی، متعدد لڑکیاں اغوا

9:21 - August 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3503384
بین الاقوامی گروپ: سر پل سے فرار ہوتے ہویے سینکڑوں افراد کو روک کرقتل عام ، اغوا اور زندہ درے میں پھینک دیا گیا/ عالمی ادارے خاموش تماشایی

افغانستان؛ مظلوم شیعہ مسلمانوں کا قتل عام، تکفیریوں کے ہاتھوں سینکڑوں افراد شہید وزخمی، متعدد لڑکیاں اغوا

ایکنا نیوز- شیعہ میڈیا کے مطابق دھشتگرد ٹولوں داعش اور طالبان کے دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبہ سرپل کے شیعہ نشین علاقے میرزااولنگ پر حملہ کر کے ہزارہ شیعہ برادری کے کم از کم ۶۰ افراد کو شہید کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بستی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دھشتگردوں نے طالبان اور داعش کے سیاہ پرچموں کو ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا انہوں نے طے شدہ منصوبے کے مطابق فرار کے راستے میں گھات لگا سینکڑوں لوگوں کا بدترین ظلم کا نشانہ بنایا۔

علاقے کے لوگوں نے حکومت کی جانب سے امدادی ٹیموں کے دیر سے بھیجے جانے کو اعتراض کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ناٹو کی فورسز عام لوگوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس علاقے کے لوگوں کو بچانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا۔

سرپل کے گورنر کا مزید کہنا تھا کہ میرزااولنگ طالبان اور داعش کا مرکز بن چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، طالبان نے سنیچر کے روز رات کے بارہ بجے اس علاقے حملہ کرکے ۵۲ عام شہریوں کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔

افغانستان؛ مظلوم شیعہ مسلمانوں کا قتل عام، تکفیریوں کے ہاتھوں سینکڑوں افراد شہید وزخمی، متعدد لڑکیاں اغوا

صوبہ سرپل کے اسپیکر ذبیح اللہ امانی نے کہا ہے کہ طالبان نے میرزااولنگ کے بعض لوگوں کے سر قلم کئے بعض کو پہاڑوں سے نیچے گرایا اور بعض کو گولیوں سے بھون دیا ہے جبکہ متعدد جوان خواتین کو اپنے ساتھ لیے گیے ہیں۔

بعض ذرائع ابلاغ نے میرزااولنگ میں طالبان اور داعش کی مشترکہ دھشتگردانہ کاروائی کو ایک بھیانک اور بہیمانہ جرم قرار دیا ہے۔

ان تمام بدترین درندگی کے باوجود اب تک اسلامی ممالک سمیت تمام نام نھاد انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشایی بنے بیھٹے ہیں اور افغان حکومت بھی حسب معمول زبانی جمع خرچی تک محدود دیکھایی دیتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha