اسپین؛ داعش کے حملے کی عالمی سطح پر مذمت

IQNA

اسپین؛ داعش کے حملے کی عالمی سطح پر مذمت

14:37 - August 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3503419
بین الاقوامی گروپ: بارسلونا میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی دہشت گرد تنظیم داعش کے عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔

اسپین؛ داعش کے حملے کی عالمی سطح پر مذمت


ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے داعش حملے کی شدید مذمت کی ہے

تنظیم کے جنرل سیکریٹری «یوسف العثیمین» نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی دین اور قوم سے تعلق نہیں رکھتا

جامعہ الازھر نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے

فرانس نیوز نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب متاثرین کے ہمراہ ہیں ۔ ویٹکن نے بھی متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظھار کیا ہے

فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے بھی حملے کی مذمت اور متاثرین سے ہمدردی کا اظھار کیا ہے

عراقی وزارت خارجہ نے مذمت کے ساتھ کہا ہے کہ تکفیری سوچ کا خاتمہ ضروری ہے

جرمن صدر انجیلا مرکل نے بھی حملے کی مذمت اور متاثرین سے یکجہتی کا اظھار کیا ہے

فلسطینی صدر محمود عباس اور امریکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہویے دہشت گردوں سے مقابلے کی ضرورت پا تاکید کی ہے۔

بارسلونا کی فٹبال ٹیم نے واقعے پر غم کا اظھار کیا ہے جبکہ میسی نے ٹویٹ کے زریعے واقعے کی مذمت کرتے ہویے امن کی دعا کی ہے

روس کے صدر پیوٹن نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عالمی یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہویے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔ ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھرام قاسمی نے کہا کہ عراق اور شام میں شکست کے بعد دہشت گرد وحشیوں کی طرح دنیا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کررہے ہیں۔

http://iqna.ir/fa/news/3631681

نظرات بینندگان
captcha