پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں اتحاد بین المسلمین کی زبردست مثال قائم

IQNA

پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں اتحاد بین المسلمین کی زبردست مثال قائم

9:14 - September 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3503595
بین الاقوامی گروپ: شیعہ سنی اتحاد اتحاد ملک دشمنوں ، اسلام دشمنوں اور تمام تکفیریوں کی منہ بر زبردست طمانچہ ہے۔
ایکنا نیوز- شفقنا-6 محرم کے مجلس میں علاقے کی اہل سنت اقوم نے کی بھرپور شرکت کی ہے۔ علاقے کے بنگش ، مقبل ، منگل اور دیگر قبائل کے مشران اور علماء بھی شریک تھے۔ مسلم اتحاد کا ایسا مظاہرہ 1985 کے بعد پہلی دفعہ نظر آیا ہے۔ یاد رہے کہ پہلے بھی علاقے کے شیعہ سنی عوام مل کر ایک دوسرے کے مذہبی مجالس میں شرکت کرتے تھے۔ بعد میں فرقہ واریت نے علاقے کے مسلمانوں کو 35 سال تک تباہ و برباد کر دیا۔علما کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ فسادات میں ہمارے قیمتی نوجوان لقمہ اجل بن گئے۔ اس علاقے میں 35 سال تک کلعدم تنظیموں کا راج تھا۔ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔ پاراچنار میں آج پہلی زبردست اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ نظر آیا ہے۔ یہ اتحاد ملک دشمنوں ، اسلام دشمنوں اور تمام تکفیریوں کی منہ بر زبردست طمانچہ ہے۔ اگر ہم آپس میں متحد رہینگے تو دنیا کی کوئی دشمن طاقت بھی ہم کو آپس میں لڑانے کی جرت نہیں کرسکتی۔ یہ پورے ملک کی عوام کیلئے خصوصی پیغام ہے کہ ہم تمام مذہبی اور فرقہ وارانہ تضادات سے بالاتر ہو کر اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان شاءاللہ ہم بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائیں گے ۔ہم پاراچنار کی پولیٹیکل انتظامیہ ،پاک فوج اور خاص طور پر برگیڈیئر جناب اختر علیم خان صاحب کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنھوں نے علاقے کے اتفاق و اتحاد میں اہم کردار ادا کیا۔
نظرات بینندگان
captcha