کابل میں عزاداروں پر خودکش حملہ میں 8 افراد شہید اور 19 زخمی

IQNA

کابل میں عزاداروں پر خودکش حملہ میں 8 افراد شہید اور 19 زخمی

8:59 - September 30, 2017
خبر کا کوڈ: 3503600
بین الاقوامی گروپ: کابل میں تکفیری دہشت گردوں نے قلعہ فتح اللہ کے امام بارگاہ کے قریب خودکش دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں ۸ افراد شہید اور ۱۹ زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکنا نیوز- شفقنا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تکفیری دہشت گرد نے قلعہ فتح اللہ کے علاقے کے امام بارگاہ کے قریب خودکش دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں ۸ افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ 
اطلاعات کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں نماز جمعہ کے بعد مسجد میں عزاداری ہورہی تھی جسے یزیدی خودکش حملہ آور نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا جس پر اس نے مسجد کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء  اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔  
کہا جاتا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بھیڑ کے کھال میں بارود لانے کی کوشش کی تھی جسے مقامی رضاکاروں نے ناکام بنا دیا ہے۔
بعض زرایع کے مطابق داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha