فلسطینی عمر رسیدہ حافظ قرآن کا کارنامہ

IQNA

فلسطینی عمر رسیدہ حافظ قرآن کا کارنامہ

11:21 - October 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3503610
بین الاقوامی گروپ: فلسطینی ۸۶ سالہ عمررسیدہ شہری «حاج یوسف عبابسه» نے مکمل قرآن مجید کی خطاطی کا کارنامہ انجام دیا ہے

فلسطینی عمر رسیدہ  حافظ قرآن کا کارنامہ


ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ «radar۲.net» کے مطابق فلسطینی بزرگ سال شہری «حاج یوسف عبابسه»، مقبوضہ علاقے کے «کفرکنا» سٹی میں سکونت پذیر ہے جنہوں نے دس سال پہلے مکمل قرآن مجید کی کتابت کا اعزاز حاصل کیا ہے اور اس وقت سے روزانہ چار گھنٹے اس کتاب کی تلاوت میں وقت گزارتا ہے.


حاج یوسف بوڑھاپے کے باوجود جوانوں جیسا عزم رکھتا ہے اور اس وقت تک انہوں نے تین چوتھائی قرآن مجید کو حفظ کرلیا ہے۔

فلسطینی عمر رسیدہ  حافظ قرآن کا کارنامہ

حاج یوسف روزانہ مسجد میں نماز باجماعت کے بعد چارگھنٹے تک قرآن مجید کی تلاوت کرکے اسے حفظ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔


اسکی آرزو ہے کہ وہ قرآن مجید کو مکمل حفظ کرلے تاکہ قیامت کو قرآن اسکی شفاعت کرے اور اسی طرح وہ چاہتا ہے کہ تمام مسلمان فضول کاموں سے دوری کرکے حتی الامکان قرآن مجید کو حفظ کرنے کی کوشش کریں/.

فلسطینی عمر رسیدہ  حافظ قرآن کا کارنامہ

3648260
نظرات بینندگان
captcha