«الشیخیة»؛خوبصورت قرآنی گاوں

IQNA

«الشیخیة»؛خوبصورت قرآنی گاوں

13:57 - October 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3503612
بین الاقوامی گروپ: مصر کے صوبہ قنا کے گاوں «الشیخیة» کی تمام مساجد اور گھروں میں مفت قرآن سکھایا جاتا ہے

«الشیخیة»؛خوبصورت قرآنی گاوں


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «البوابة نیوز» کے مطابق صوبہ قنا کے گاوں «الشیخیة» میں قرآن کی تعلیم کو خوراک کی طرح اہم سمجھا جاتا ہے جہاں ہر شخص قرآن پڑھنے اور حفظ کرنے کی کوشش کرتا ہے

بارہ ہزار آبادی پر مشتمل اس گاوں میں بہت سے حافظ قرآن رہتے ہیں اور اس گاوں کے بزرگوں کی کوششوں سے یہ گاوں ایک قرآنی اور نمونہ گاوں شمار کیا جاتا ہے.

«الشیخیه» میں بہت سے مدارس اور مساجد آباد ہیں جہاں قرآن پڑھایا جاتا ہے مگر گھروں میں بھی ہرفرد مفت قرآن سکھ سکتا ہے ۔

گاوں کا باشندہ«عبدالفتاح علی مزارع» کا کہنا ہے کہ قرآن ہمارے لیے برکت ہے اور ہم اپنی اولادوں کو درس دیتے ہیں وہ وہ قرآن کی مدد سے زندگی کی مشکلات پر قابوپالیں۔

انکا کہنا ہے کہ اسکول کی طرح قرآن بھی انسانی شخصیت بہت گہرا اثر ڈالتا ہے۔

3648630

نظرات بینندگان
captcha