برطانیہ ؛ قرآن کی توہین کرنے والا مجرم گرفتار

IQNA

برطانیہ ؛ قرآن کی توہین کرنے والا مجرم گرفتار

11:09 - October 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3503616
بین الاقوامی گروپ: فیس بک پر قرآن کی توہین کرنے والے بوڑھے گورے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Metro News؛ کے مطابق تیرسٹھ سالہ برطانوی شہری «اریک کینگ» نے سوشل میڈیا میں قرآن کی توہین کے ساتھ کمنٹس میں لکھا ہے کہ وہ مسلمانوں کی زندگی ختم کرنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کرتا

وہ مزید لکھتا ہے: اسلام کو دنیا سے مٹ جانا چاہیے اور اگر اسکے لیے تمام مسلمانوں کو ختم کرنا پڑے تو کرنا چاہیے

کینگ نے دیگر توہین آمیز مواد بھی اپ لوڈ کیا ہے۔


انہوں نے پندرہ ستمبر کو پوسٹ میں لکھا تھا: ہم کیوں مجبور ہیں کہ انکو اپنے ملک میں قبول کریں،یہ زمین کے گندے لوگ ہیں اور میں ان سب سے نفرت کرتا ہوں اور انکا خاتمہ میری آرزو ہے یہ لوگ گوروں کے ازلی دشمن ہیں اور ایک دن ہم ان سے اپنی سرزمین کو واپس کرلیں گے۔


پولیس کے مطابق «سنٹ آسٹل» کے رہنے والے اس گستاخ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مجرم کی گستاخی اور توہین کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

3649004

نظرات بینندگان
captcha