پولینڈ میں مسیحیوں کے لیے تعزیہ نمائش + تصاویر

IQNA

پولینڈ میں مسیحیوں کے لیے تعزیہ نمائش + تصاویر

11:41 - October 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3503654
بین الاقوامی گروپ: محرم کے حوالے سے تعزیوں کی نمایش میں ایرانی شہر قزوین کے فنکاروں نے حصہ لیا

پولینڈ میں مسیحیوں کے لیے تعزیہ نمائش + تصاویر


ایکنا نیوز- جرمنی میں ایرانی ثقافتی سفیر سیدعلی موجانی کے مطابق گذشتہ رات محرم الحرام کی مناسبت سے ایرانی سفارت خانے کے تعاون سے پولینڈ کے دارلحکومت ورشو کے ایشین پیسیفک میوزم میں تعزیوں کی نمایش منعقد کی گیی۔

تین گھنٹوں پر مشتمل تعزیہ نمایش میں ڈیڑھ سو کے لگ بھگ مقامی لوگ شریک تھے۔

موجانی کا کہنا تھا کہ نمایش میں مقامی آرٹسٹوں،تھیٹر اور سینما کے اداکاورں کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے اس نمایش کو سراہا۔

ایرانی ثقافتی سفیر کے مطابق نمایش میں داستان حضرت فاطمه(س) اور داستان فدک، داستان رحلت نبی اکرم(ص) اور واقعہ شہادت حضرت علی اکبر(ع) کو پیش کیا گیا۔

پولینڈ میں مسیحیوں کے لیے تعزیہ نمائش + تصاویر

انکا کہنا تھا کہ ایرانی تعزیوں کی تاریخ پولینڈ میں دو سوسالہ پرانا ہے مگر اس طرح محرم کے تعزیے کو اب تک پیش نہیں کیا گیا تھا۔

موجانی کے مطابق مقامی کیتھولک عیسائیوں نے اس نمایش کو قابل تعریف قرار دیا اور اس میں دلچسپی ظاہر کی کیونکہ اس ملک میں حضرت عیسی مسیح(ع) کے لیے نمایش ایک قدیم روایت اور رسم ہے./

پولینڈ میں مسیحیوں کے لیے تعزیہ نمائش + تصاویر

3651971

نظرات بینندگان
captcha