کربلا میں اربعین کے لیے سیکورٹی اقدامات کا آغاز

IQNA

کربلا میں اربعین کے لیے سیکورٹی اقدامات کا آغاز

7:37 - October 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3503660
بین الاقوامی گروپ: اربعین حسینی کے حوالے سے ہوٹلوں کی تلاشی کے عمل کے ساتھ خصوصی سیکورٹی اقدامات کا آغاز کرلیا گیا ہے

کربلا میں اربعین کے لیے سیکورٹی اقدامات کا آغاز


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «النبأ»؛ کے مطابق کربلاء میں چہلم کے حوالے سے کروڈوں زایرئن کی سیکورٹی کے لیے انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کا آغاز کرلیا گیا ہے

پولیس کے ترجمان انسپکٹر «علاء غانمی» کے مطابق فورسز کی کارروائی کے آغاز میں ،۲۳۹ مختلف غیر ملکی باشندے جنمیں (بنگلہ دیش، هندوستان، پاکستان اور ترک ...) باشندے شامل ہیں انکو غیر قانونی رہایش کے حوالے سے کربلاء بدر کیا گیا۔


انکا کہنا ہے کہ سترہ افراد کو جعلی ویزے کی وجہ سے کربلا میں گرفتار کیا گیا ہے جنکو عدالت میں پیش کرکے مقدمات چلایے جائیں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق کربلا میں چیاسٹھ غیر قانونی ہوٹلوں کو سیل کرلیا گیا ہے جبکہ متعدد ہوٹلوں کی چیکنگ کی گیی اور انکو حفاظتی اقدامات کرنے کی تاکید کی گیی۔

قابل ذکر ہے کہ پولیس حکام کے مطابق چہلم امام حسین (ع) کی مناسب سے سخت ترین سیکورٹی اقدامات کا فیصلہ ہوا ہے اور اس بارے میں مختلف آپریشنززیر غور ہیں/.

3652162

نظرات بینندگان
captcha