کابل: شیعہ مسجد پر خودکش حملہ، متعدد شہید اور زخمی

IQNA

کابل: شیعہ مسجد پر خودکش حملہ، متعدد شہید اور زخمی

18:23 - October 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503694
بین الاقوامی گروپ: کابل کے علاقے دشت برچی میں ایک شیعہ مسجد کے اندر خودکش حملہ آور کے حملے میں کم از کم تیس افراد شہید ہوگیے ہیں

ایکنا نیوز- افغان میڈیا کے مطابق  حکام نے بتایا ہے کہ کابل کی ایک شیعہ مسجد کے اند خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم تیس افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے  دارالحکومت کے علاقے دشت برچی کی مسجد"امام زمان" میں  بارودی مواد کو بھک سے اُڑا دیا۔ اُس وقت نماز ادا کرنے کے بعد عبادت گزار باہر نکل رہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس زوردار دھماکے کے نتیجے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد سرکاری اعداد سے کہیں زیادہ ہے، جس میں بچے بھی زد میں آئے ۔ مسجد کے اندر سے فایرنگ کی آوازیں بھی آرہی تھی ۔

اب تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس طرح کے واقعات عام طور پر تکفیری تنظیم داعش قبول کرتی آرہی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha