برطانیہ/ مسلم فوبیا کا تجربہ گوروں کی زبان سے

IQNA

برطانیہ/ مسلم فوبیا کا تجربہ گوروں کی زبان سے

7:38 - October 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503711
بین الاقوامی گروپ: عارضی مسلمان بننے والی برطانوی خاتون کیٹی فریمن کا کہنا ہے: مانچسٹر میں ایک ہفتے کی مسلم زندگی نے مسلم فوبیا کے حوالے سے حقیقت نے میری آنکھیں کھول دی

برطانیہ/ مسلم فوبیا کا تجربہ گوروں کی زبان سے


ایکنا نیوز- روزنامه مانچسٹر ایونینگ نیوز کے مطابق فریمن ایک چینل کے ڈکومنٹری پروگرام میں مسلمان کا کردار ادا کرنے کے لیے خود کو مسلمان خاتون کے طور پر پیش کرتی ہے

تیرتالیس سالہ کیٹی فریمن کا کہنا ہے : میں نے حجاب کرکے مسلمان کے طور پر کردار شروع کیا

انکا کہنا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں میری خاص فکر اور سوچ تھا مگر اس کردار کے بعد میرے خیالات بدل گیے۔

فریمن اس ایک ہفتے کے تجربے میں ایک مسلمان خاندان میں زندگی گزارتی ہے اور اسکی سوچ بدل جاتی ہے۔


انکا کہناتھا ؛ ایک دن میں جارہی تھی کہ ایک شخص نے بلند آواز سے کہا : «کیا ہمارے درمیان دھماکہ کروں گی؟» اور کیی لوگوں نے کہا کہ «یہاں مسلمانوں کے لیے جگہ نہیں.»

کیٹی فریمن کا کہنا تھا؛ اس سے پہلے حقارت اور زبانی طعنے کی تلخی کا احساس نہ تھا مگر اندازہ ہوا کہ مسلمان ہر روز یہ تلخیاں پینے پر مجبور ہیں.

برطانوی چینل فور کے اس پروگرام کا مقصد اجتماعی غیرہم آہنگی کو پیش کرنا تھا مگر اس پر اعتراضات بھی کیے جارہے ہیں/.

3655857

نظرات بینندگان
captcha