ایکنا نیوز- خبررساں ادارے turkpress.co؛ دوسرا بین الاقوامی «قرائت قرآن» سیمینار ترک مذہبی امور کے ادارے کے تعاون سے جمعے کے روز سے جاری تھا۔
مذہبی امور کے ادارے کے سربراہ علی ارباش، ترک وزیراعظم کے ڈپٹی، بکر بوزداغ، اور دیگر اعلی حکام افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔
مذہبی امور کے ادارے کے سربراہ علی اریاش نے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا : اب بھی عالم اسلام میں حسن قرآت کا شعبہ نہایت اہم ہے اور اسپر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سیمینار کا مقصد قرآت قرآن مجید کے معیار کو بلند کرنا ہے جبکہ گذشتہ روز سیمینار اختتام کو پہنچ چکا /.