بڑھتی عمر قرآن کے شوق کی راہ میں حائل نہ ہوسکی

IQNA

بڑھتی عمر قرآن کے شوق کی راہ میں حائل نہ ہوسکی

6:56 - November 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503829
بین الاقوامی گروپ: ترکی کی چیاسٹھ سالہ خاتون حلیمہ بایراماوغلو نے قرآن کو عمر کے آخری حصے میں سیکھنے کا عزم کرلیا

بڑھتی عمر قرآن میں حائل نہ ہوسکی


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ilkha.com، کے مطابق ترک شہر غازی عنتب کی عمررسیدہ خاتون حلیمه بایرام‌اوغلو نے عمر گزرنے کا احساس نہ کرتے ہوئے قرآن سیکھنے کا عزم کرلیا ہے

بچپن میں اجتماعی مشکلات اور مسایل کی وجہ سے قرآن نہ سیکھنے والی خاتون حلیمہ بایراماوغلو نے ارادہ کرلیا ہے کہ وہ اس عمر میں قرآن کو سیکھنے کا کارنامہ انجام دیں گی۔

ترک خاتون کا کہنا ہے کہ میرا شوہر مجھ سے کہتا ہے کہ اس عمر میں کلاس لینا مشکل ہے مگر میں نے پختہ ارادہ کرلیا ہے کہ تمام رکاوٹوں اور سختیوں کے باوجود قرآن مجید سیکھ لوں گی۔

حلیمه بایرام‌اوغلو کا کہنا ہے کہ قرآن مجید سیکھنے کا شوق مجھے ہر مشکل پر فاتح کرے گا اور رکاوٹیں مجھ قرآنی کلاسز لینے سے نہیں روک سکتیں۔

ان نے عمر رسیدہ افراد کے لیے قرآنی کلاسز شروع کرنے والے افراد اور اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بزرگوں کو قرآن سیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے/.

3664414

نظرات بینندگان
captcha