سوئیڈن ؛نئو نازیوں کا مسجد پر حملہ

IQNA

سوئیڈن ؛نئو نازیوں کا مسجد پر حملہ

8:14 - November 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3503833
بین الاقوامی گروپ: سوئیڈن کے شہر سودرمانلاند Sodermanland کی الھدی مسجد پر نازی گروپ کے عناصر کی توہین آمیز وال چاکنگ نے مسلمانوں کو خوفزہ کردیا ہے

سوئیڈن ؛نئو نازیوں کا مسجد پر حملہ


ایکنا نیوز- آناتولی نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی- ثقافتی مرکز فلن (Flen) کی الھدی مسجد کو نازیوں نے نشانہ بنایا

جبکہ مسجد کے دروازے پر ٹوٹے صلیب کا نشان{ نازیوں کی علامت } بنایا گیا ہے

سوئیڈن میں اسلامی فیڈریشن کے سربراہ طاهر آکان نے نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا : فلن سٹی کے مسلمان اس واقعے سے کافی دلبرداشتہ ہوچکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پولیس تحقیقات کررہی ہے اور اس حوالے سے فیڈریشن سے رابطے میں ہے۔

آکان کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کررہی ہے۔

فلن مسجدکے چوکیدار عبدی عثمان ابوکار کے مطابق سال ۲۰۱۲ سے اب تک چار بار اس مسجد پر حملے ہوچکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلن مسجد اس سے پہلے ایک کلیسا تھا جو سال ۲۰۱۲ الهدی اسلامی ثقافتی مرکز کے تعاون سے مرکز اور مسجد میں تبدیل کردیا گیا ہے/.

3664892

نظرات بینندگان
captcha