کراچی؛ «اردو اور فارسی میں عاشورا شاعری » کے موضوع پر کانفرنس + تصاویر

IQNA

کراچی؛ «اردو اور فارسی میں عاشورا شاعری » کے موضوع پر کانفرنس + تصاویر

7:10 - November 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3503839
بین الاقوامی گروپ: عاشورا ادبی کانفرنس اورمشاعرہ پروگرام خانہ فرھنگ ایران کراچی میں منعقد کیا گیا

کراچی؛ «اردو اور فارسی میں عاشورا شاعری » کانفرنس + تصاویر


ایکنا نیوز- خانہ فرھنگ کراچی کی ویب ایڈرس karachi.icro، کے مطابق اتوار کو خانه فرهنگ ایران اور ادبی ثقافتی مرکز «هفت اقلیم» کے تعاون سے فارسی شاعرعمان سامانی اور میر ببر علی انیس کی اردو شاعری کے حوالے سے ادبی کانفرنس منعقد کی گیی۔

اس ادبی نشست اور محفل مشاعرہ میں کراچی کی اہم ثقافتی اور ادبی شخصیات شریک تھیں ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد ادبی ادارہ «هفت اقلیم» کے ڈایریکٹر ضغیم حیدر نے پروگرام کے حوالے سے خطاب کیا

انہوں نے شرکاء اور خانہ فرھنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : پاکستان اور ایران دونوں برادر ممالک تاریخی حوالوں سے گہرے مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں۔


ضیغم حیدر کا کہنا تھا: اردو کے اکثر شعراء نے فارسی شاعری سے الھام اور رہنمائی لیتے ہویے بہترین کلام تخلیق کیے ہیں

جنمیں سے ایک برصغیر کے نامور شاعر میر ببرعلی انیس ہیں جنکی شاعری نایاب اور بے مثال ہے۔

ہفت اقلیم فاونڈیشن کے سربراہ نے مزید کہا : اس ادبی پروگرام کا مقصد نسل نو کو پاک ایران کے عظیم ادبی شخصیات سے آشنا کرانا اور دونوں ممالک کے ادبی تعلقات میں استحکام لانا ہے

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی کانفرنسز سے ادبی میدان میں مزید نکھار آئے گا اور ثقافتی و ادبی تعلقات میں اضافے کا باعث بنے گا۔

کانفرنس میں امام حسین(ع) کی شان میں مرثیہ، شاعری اور نوحہ خوانی کے علاوہ میرانیس کے حولے سے دو مقالے بھی پیش کیے گیے/.




3665699
نظرات بینندگان
captcha