مصر: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں حملہ، سینکڑوں ہلاکتیں اور زخمی

IQNA

مصر: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں حملہ، سینکڑوں ہلاکتیں اور زخمی

19:38 - November 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3503846
بین الاقوامی گروپ: مصر کے شمالی صوبے سینائی کی مسجد الروضہ میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں کے مسجد میں بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 235 افراد ہلاک اور 109 زخمی ہوگئے
مصر: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں حملہ، سینکڑوں ہلاکتیں اور زخمی

ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی ’مینا‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی کشیدہ صوبے سینائی کی صوفی مسجد میں فائرنگ کے بعد بم حملہ بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ بظاہر ’داعش‘ سے منسلک مقامی شدت پسند تنظیم نے کیا۔

مینا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سینائی کے دارالحکومت العریش سے 40 کلومیٹر دور قصبے بیر العَبد کی الرودہ مسجد میں حملے کے نتیجے میں 120 افراد زخمی بھی ہوئے۔

قبل ازیں حکام کا کہنا تھا کہ چار آف روڈ گاڑیوں میں آنے والے مسلح افراد نے مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا اور نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی داعش کی مصر کی برانچ کے سینائی میں دہشت گرد حملوں میں سیکڑوں پولیس و فوجی اہلکار اور عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

واقعے کے بعد اعلی سطحی اجلاس بلایا گیا ہے جبکہ مصری صدر، شیخ الازھر سمیت عالمی شخصیات نے اس خون ریز واقعے کی شدید مذمت کی ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha