ھندوستان؛ قرآنی ترجموں کے موضوع پر تیسرا سیمینار

IQNA

ھندوستان؛ قرآنی ترجموں کے موضوع پر تیسرا سیمینار

8:08 - November 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503853
بین الاقوامی گروپ: تیسرا بین الاقوامی قرآنی سیمینار گیارہ مارچ کو کیرالہ کی دارلھداء اسلامی یونیورسٹی کے قرآنی شعبے کے تعاون سے منعقد ہوگا

ھندوستان؛ قرآنی ترجموں کے موضوع پر تیسرا سیمینار


ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ icqi؛ کے مطابق قرآنی سیمینار «معاشرتی مسائل قرآن کریم کی نظر سے» کے موضوع پر منعقد ہوگا جبکہ خواہشمند لکھاری پندرہ دسمبر تک مقالوں کا خلاصہ ارسال کرسکتے ہیں۔


اس سیمینار کا مقصد عصر حاضر میں قرآنی تعلیمات کے حوالے سے نادرست تصورات کو دور کرنے اور مثبت پیغام پیش کرنا ہے جسمیں مختلف شبعوں کے ماہرین اور اسکالرز کی شرکت متوقع ہے۔


قرآن مجید کے اقتصادی اصول، قبایل کے حوالے سے قرآنی نظریہ،جنسیت کے موضوع پر قرآنی فکر، متنوع ثقافت کے حوالے سے قرآن کا نظریہ ، جدید ٹیکنالوجی اور قرآن کے علاوہ ماحولیاتی موضوع پر قرآن کی نظر جیسے موضوعات پر مقالے پیش کیے جائیں گے۔


قابل ذکر ہے کہ اس موضوع پر دوسرا سیمینار گذشتہ دسمبر کو «قرآنی ترجمے اور معاشرے پر اثرت» کے عنوان سے منعقد کی گیا تھا/.

3666687

نظرات بینندگان
captcha