استنبول اجلاس میں؛ «حلال» مصنوعات کی پیداوار میں اسلامی ممالک کی عدم دلچسپی

IQNA

استنبول اجلاس میں؛ «حلال» مصنوعات کی پیداوار میں اسلامی ممالک کی عدم دلچسپی

8:11 - November 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503854
بین الاقوامی گروپ: ترک شہر استنبول میں منعقدہ حلال مصنوعات کے اجلاس میں اس بات پر تاکید کی گیی کہ حلال مصنوعات کی پیداوار میں اسلامی ممالک کی کمی محسوس کی جارہی ہے

استنبول اجلاس میں؛«حلال» مصنوعات کی پیداوار میں اسلامی ممالک کی عدم دلچسپی


ایکنا نیوز- آناتولی نیوز ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی حلال مرکز کے ڈایریکٹر اسد سجاد زیدی نے اجلاس سے خطاب میں کہا: حلال مصنوعات کے حوالے سے پہلے ٹاپ ٹین ممالک میں کوئی اسلامی ملک شامل نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ برینڈ سازی پر عدم توجہ اہم ترین وجہ ہے جسکی بناء پر اسلامی ممالک اس حوالے سے عقب ماندہ رہ گیے ہیں۔

زیدی کا کہنا تھا: هند، برازیل، آسٹریا،امریکہ، ارجنٹائن، فرانس،فلپائن اور سنگاپور حلال مصنوعات کے حوالے سے سرفہرست ہیں۔

انکا کہنا تھا : مذکورہ دس ممالک حلال مصنوعات کے ۸۵ فیصد پروڈکٹس تیار کرنے والوں میں شامل ہیں۔


اسد سجاد زیدی کا کہنا تھا کہ حلال گوشت کے حوالے سے ہندوستان پہلے نمبر پر ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک صرف پندرہ فیصد پیداوار کے حامل ہیں جنمیں ملایشیاء اور انڈّونیشیاء سرفہرست ہے۔

استنبول اجلاس میں اسّی ممالک کے اقتصادی ماہرین اور بزنس مین شریک ہیں جسمیں اسلامی ممالک کو اس بات کی ترغیب دی گیی کہ وہ حلال مصنوعات کے حوالے سے کوششیں تیز کریں۔

3666824

نظرات بینندگان
captcha