جرمنی میں چھٹے یورپین قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

جرمنی میں چھٹے یورپین قرآنی مقابلوں کا اعلان

8:14 - November 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503855
بین الاقوامی گروپ: جرمنی کے دارلقرآن مرکز کے تعاون سے دو سے چار مارچ تک حفظ، قرآت اور اذان کے مقابلے ھمبرگ میں منعقد ہوں گے

جرمنی میں چھٹے یورپین قرآنی مقابلوں کا اعلان


ایکنا نیوز- ھمبرگ اسلامی مرکز کے مطابق یورپین قرآنی مقابلے دو مارچ سے شروع ہوں گے جنکا مقصد یورپ میں جوانوں کی حوصلہ افزائی ، اسلامی اور قرآنی تعلیمات کا فروغ بتایا جاتا ہے

حسن قرآت، حفظ، قرآن فھمی کے علاوہ اذان کے مقابلے شامل ہیں جنمیں طلبا اور طالبات کے الگ الگ کیٹگریز شامل ہیں۔

انعامات

حسن قرآت سنیر-

مقام اول: ۱۵۰۰ یورو

مقام دوم: ۱۲۰۰ یورو

مقام سوم: ۱۰۰۰ یورو

دیگر شرکاء کو بھی قیمتی انعامات دیے جائیں گے جبکہ پوزیشن لینے والوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں نمایندگی کے لیے بھیجوایے جاییں گے۔

شرائط

جونیر مقابلوں میں ۱۶ سے کم اور سولہ سے زیادہ کے مقابلے الگ منعقد ہوں گے جنمیں یورپ کے تمام شہروں سے طلبا شرکت کرسکتے ہیں۔

پچھلے سالوں کے پوزیشن ہولڈرز اس سال مقابلوں میں شرکت کے اہل نہیں مگر دوسرے شعبوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔

خواہشمند طلبا اپنے شہروں کے قرآنی مراکز یا ای میل پر آڈیو تلاوت کا فایل ارسال کرکے شامل ہوسکتےہیں۔


آماده//برگزاری ششمین دوره مسابقات اروپایی قرآن در آلمان


حفظ مقابلے-

سنیر کیٹگری: ۳۰ پارے، ۲۰ پارے، ۱۰ پارے اور ۵ پارے

نوجوانان : پارہ نمبر ۳۰ اور پارہ نمبر ۵

قرآن فھمی کا مقابلہ

قرآن فھمی میں سورہ یوسف، رعد و ابراهیم ، تفسیر نمونه (جلد نهم و دهم) جسکا امتحان یا ٹیسٹ تین مارچ کو ۱۴:۳۰ مقامی وقت کے مطابق اسلامی مرکز ھمبرگ کے ہال میں منعقد ہوگا۔

تلاوت تقلیدی ( نوجوانان)

تقلیدی مقابلے میں معروف قرآء «محمد صدیق منشاوی»، «عبدالباسط عبدالصمد« «مصطفی اسماعیل» اور «شحات محمد انور» کو کاپی کرنے کے مقابلے شامل ہیں۔

خواہشمند طلبا مذکورہ قرآے کی تقلیدی تلاوت کا فایل ارسال کرنا ہوگا۔/

3666828

نظرات بینندگان
captcha