حرمین شریفین میں فوٹو پر پابندی کا حکمنامہ جاری

IQNA

حرمین شریفین میں فوٹو پر پابندی کا حکمنامہ جاری

8:58 - December 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3503947
بین الاقوامی گروپ: مسجدالحرام اور مسجدالنبی(ص) میں فوٹو لینے پر پابندی کا حکم نامہ رسمی طور پر جاری کردیا گیا

حرمین شریفین میں فوٹو پر پابندی کا حکمنامہ جاری

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «العرب الیوم» کے مطابق سعودی حکام نے مذہبی رسومات کی تقدس برقرار رکھنے کے لیے حکمنامہ جاری کردیا ہے جسکے مطابق حج و عمرہ کرنے والے حجاج حرمین میں تصویر نہیں لے سکتے ہیں۔

 

حکام نے تمام ٹریولز ایجنسیز اور دیگر متعلقہ افراد کو تاکید کی ہے کہ حجاج بیت اللہ کرام کو اس حوالے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

 

اس حکمنامے میں تمام کیمرے، ٹیلی ویژن چینلز اور موبایل فونز شامل ہیں اور خلاف ورزی پر کیمرہ ضبط کیا جاسکتا ہے۔

 

گذشتہ دنوں یہودی وبلاگر «بن تزیون» نے سلفی تصویر مسجدالنبی(ص)  پر وایرل کردیا تھا جسپر سوشل میڈیا میں شدید اعتراضات سامنے آیے تھے ۔

 

مذکورہ تصویر وایرل ہونے کے بعد سعودی وزارت امور خارجه نے ایکشن لیکر فوری طور پر حرمین میں ہر قسم کی فوٹو کھینچوانے پر پابندی کا حکم جاری کردیا/.

3672822

نظرات بینندگان
captcha