ھالینڈ؛ نومسلم نے قرآنی داستانوں کی کتاب شائع کردی

IQNA

ھالینڈ؛ نومسلم نے قرآنی داستانوں کی کتاب شائع کردی

8:44 - January 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3504034
بین الاقوامی گروپ: نومسلم پٹرا ون هلڈن کی کتاب «فرزندان آدم: قرآنی داستانیں» کے عنوان سے چھپ چکی ہے

ھالینڈ؛ نومسلم نے قرآنی داستانوں کی کتاب شائع کردی

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے My Salaam؛ کے مطابق «فرزندان آدم: قرآنی داستانیں» کتاب مختلف بک شاپس پر اور آن لاین خرید کے لیے موجود ہے۔

 

ون هلڈن کا کہنا ہے کہ انجیل کی داستانوں پر مبنی بکس بچوں کے لیے کافی موجود ہیں مگر قرآنی داستاںوں کی کتاب کی کمی تھی اور اسی لیے فرزندان آدم کے نام سے میں نے اس کتاب کو تیار کیا۔

 

ٹرا ون هلڈن پروٹسنٹ مسلک عیسایی تھی اور ہالینڈ کے شهر اوٹرخٹ  میں مقیم ہے جو اسلام سے متاثر ہوکر مذہب بدل لیتی ہے۔

 

بچپن میں ایک مراکشی نژاد مسلمان سے انکی دوستی ہوجاتی ہے جو اسکے لیے قرآنی داستانی بیان کرتا تھا اور پھر اس نے خود قرآن لیکر مطالعہ شروع کیا۔

 

پٹرا کا کہنا ہے کہ فرانس کے سفر کے دوران میں نے قرآن کا مطالعہ کیا اور قرآنی داستانوں نے مجھے بیحد متاثر کیا۔

 

فرزندان آدم کتاب میں انبیاء کرام کی مکمل داستانیں موجود ہیں جنکو انتہائی دلچسپی سے اور سلیس زبان میں بیان کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا: اس کتاب کا آغاز بیس سال پہلے کیا جب میں نے قرآنی داستانوں میں دلچسپی لینا شروع کیا اور یہ خدائی نصرت سے ممکن ہوا/.

3678894

نظرات بینندگان
captcha