بحرین؛ سوشل ایکٹویسٹوں پر مظالم کے حوالے سے انسانی حقوق کے اداروں کا انتباہ

IQNA

بحرین؛ سوشل ایکٹویسٹوں پر مظالم کے حوالے سے انسانی حقوق کے اداروں کا انتباہ

10:14 - January 07, 2018
خبر کا کوڈ: 3504043
بین الاقوامی گروپ: پانچ انسانی حقوق کے اداروں کی سوشل ورکروں اور دیگر عام شہریوں پر آل خلیفہ کے مظالم کی شدید مذمت

بحرین؛ سوشل ایکٹویسٹوں پر مظالم کے حوالے سے انسانی حقوق کے اداروں کا انتباہ

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صحافتک کے مطابق پیش اینڈ ہیومن رایٹس ڈیموکریٹک فاونڈیشن، بحرین ہیومن رایٹس تنظیم، یورپین ہیومن رایٹس تنظیم، گلف ہیومن رایٹس اسٹڈیک سنٹر اور انجمن حقوق بشر کی تنظیموں نے بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے مظالم روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مذکورہ تنظیموں نے بحرین میں سوشل ایکٹیویسٹ یونس احمد سلطان اور انکے خاندان کے افراد پر مظالم کی خبروں پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کا منظم سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

 

ایک بیان میں مذکورہ تنظیموں نے اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے احترام کے قوانین پر عمل پیرا ہونے کو یقینی اور اس صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔

 

انسانی حقوق کے اداروں نے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمایندے میشل فرسٹ کو بحرین میں انسانی حقوق کے جایزے کی فوری طور اجازت ملنی چاہیے/.

3679509

نظرات بینندگان
captcha