علامہ جلیل نقوی کا انتقال، علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

IQNA

علامہ جلیل نقوی کا انتقال، علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

17:15 - January 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3504056
بین الاقوامی گروپ: مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال ملت جعفریہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، مرحوم انتہائی فعال قومی شخصیت تھے

ایکنا نیوز- شفقنا-مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما اور علامہ سید ساجد علی نقوی کے دامادعلامہ سید عبدالجلیل نقوی کی رحلت پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہارکیا ہے ، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال ملت جعفریہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، مرحوم انتہائی فعال قومی شخصیت تھے ، علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں ،خدا مرحوم کو جوار معصومین ؑمیں محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے  .

بعد ازاں معروف عالم دین شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماعلامہ سید عبد الجلیل نقوی مرحوم کی نماز جنازہ یادگارِ حسین راولپنڈی میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی اقتدار میں ادا کی گئی ،مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ حسنین گردیزی، علامہ اصغر عسکری ، علامہ علی اکبر کاظمی ، اور علامہ علی شیر انصاری  نے شرکت کی۔

نظرات بینندگان
captcha