تھائی لینڈ؛ حفظ قرآن کے مقابلوں کا انعقاد

IQNA

تھائی لینڈ؛ حفظ قرآن کے مقابلوں کا انعقاد

8:28 - January 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504067
بین الاقوامی گروپ: تھایی لینڈ کے شہر «هاٹ یای»(Hat Yai کے اسلامی مرکز میں حفظ قرآن کا مقابلہ منعقد کیا گیا ہے

تھائی لینڈ؛  حفظ قرآن کے مقابلوں کا انعقاد

 

ایکنا نیوز- کویت کے اخبار روزنامہ القبس کے مطابق ھاٹ یای شہر کے بیس قرآنی مراکز کے پچانوے حفاظ کرام مقابلوں میں شریک ہیں ۔

قرآنی مقابلے کویت فلاحی ادارےعالمی انجمن قرآن «الرحمة» کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے

 

تھائی لینڈ کے جنوبی حصے جہاں مسلمانوں کی اکثریت آباد ہے, حفظ قرآن کا مقابلہ «هدایة» مرکز جو «الرحمة» سے وابستہ ہے کے ہال میں منعقد کیا گیا ہے

 

«الرحمة»مرکز کے سربراہ علی راشد کا اس بارے میں کہنا ہے: مقابلوں کا مقصد جوان نسل میں قرآن کی ترویج اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

 

قابل ذکر ہے کہ عالمی فلاحی تنظیم «الرحمة» کویت کے ایک فلاحی ادارے کا شعبہ ہے جو مختلف ایشیائی، افریقی اور یورپی ممالک میں قرآنی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔/

3681241

نظرات بینندگان
captcha