پاکستان علماء کونسل "بیٹی رحمت ہے" کے عنوان سے دن منائےگی، طاہر اشرفی

IQNA

پاکستان علماء کونسل "بیٹی رحمت ہے" کے عنوان سے دن منائےگی، طاہر اشرفی

17:10 - January 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504077
بین الاقوامی گروپ:والدین اپنے بچوں کی ذمہ داری خود پوری کریں، حکومت جب اپنی ذمہ داری پوری نہ کر رہی ہو تو والدین کو ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا احساس کریں

پاکستان علماء کونسل

 

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں وارث روڈ پر مسیحی رہنما بشپ آزاد مارشل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سانحہ قصور پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں  نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ زینب قتل کے ملزموں کو پکڑوانے کیلئے ہر شخص مدد کرے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمیں ایک ملک گیر مہم چلانے کی ضرورت ہے کہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی تعلیم دیں، پاکستان علماء کونسل اور تمام مذاہب کے رہنما اپنی عبادت گاہوں میں والدین کو قائل کریں گے کہ بچوں کو حفاظتی تعلیم دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ  حکمرانوں سے مایوسی ہوتی جا رہی ہے، جب انصاف نہیں ملتا تو انسان قانون کو ہاتھ میں لیتا ہے، المیہ ہے کہ 7 روز ہو گئے زینب کا قاتل نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے رہنما حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زینب کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، زینب پورے پاکستان کی بیٹی تھی، زینب مسلمانوں کی بیٹی ہے، مسیحیوں کی بھی بیٹی ہے۔

بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے جو خواتین گھر سے باہر کام کرتی ہے ان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مسیحی مشن کے تحت چلنے والے اپنے تمام سکولوں میں حفاظتی تعلیم شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کی قیادت متحد و یک جان ہے، حکومت قاتل کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی ذمہ داری خود پوری کریں، حکومت جب اپنی ذمہ داری پوری نہ کر رہی ہو تو والدین کو ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا احساس کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل "بیٹی رحمت ہے" کے عنوان سے آئندہ جعمہ کو دن منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو 7 دن کی مہلت دیتے ہیں، وہ قاتل کو گرفتار کرکے چوک میں پھانسی پر لٹکائے

نظرات بینندگان
captcha