لندن، مانچسٹر اور گلاسگو میں؛ مسلمان خواتین کی خلاقیتوں کی نمائش

IQNA

لندن، مانچسٹر اور گلاسگو میں؛ مسلمان خواتین کی خلاقیتوں کی نمائش

7:44 - January 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3504081
بین الاقوامی گروپ: لندن، مانچسٹر اور گلاسگو میں مسلمانوں خواتین کی خدمات پر نمایش منعقد ہوگی

لندن، مانچسٹر اور گلاسگو میں؛مسلمان خواتین کی خلاقیتوں کی نمائشایکنا نیوز- خبررساں ادارے Halal Focus؛کے مطابق ان نمایشوں میں مسلمان خواتین کی دستکاریاں، آرٹ اور خدمات پیش ہوں گی۔

 

لندن کے ہوٹل «نووٹل» میں تین فروری کو ،مانچسٹر کے ہوٹل «مرکیور پیکاڈلی» میں دس فروری کو اور گلاسگو کے ہوٹل«رایڈسن بلو» میں اٹھارہ فروری کو نمایش منعقد ہوگی۔

 

ہرسال مسلمان خواتین کی خدمات اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کے لیے مذکورہ نمایشیں منعقد کی جاتی ہیں۔

 

مختلف شعبہ ہایے زندگی اور میڈیا وغیرہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک سے افراد ان نمایش میں شرکت کرتے ہیں جبکہ لباس اور دست کاری نمایش کے ہمراہ  علمی نشستیں اور تبادلہ خیال کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

 

اس طرح کی نمایش یہ فرصت فراہم کرتی ہے کہ مسلمان خواتین اپنی صلاحیتوں کی نمایش کے ساتھ دیگر خواتین کو بھی ان شعبوں میں کام کرنے کی ترغیب دیں۔/

3681774

نظرات بینندگان
captcha