حج و عمرہ کی طرز پر ایران ، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات آسان بنائیں گے: سردار محمد یوسف

IQNA

حج و عمرہ کی طرز پر ایران ، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات آسان بنائیں گے: سردار محمد یوسف

15:07 - January 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504087
بین الاقوامی گروپ: زائرین کو ہر ممکن سہولیات والا محفوظ سفر فراہم کیاجائے گا: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ

حج و عمرہ کی طرز پر ایران ، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات آسان بنائیں گے: سردار محمد یوسف

 

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق وزارتِ مذہبی امور میں زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے وفاقی و صوبائی محکموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق ایران، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات کو مربوط اور محفوظ بنانے سے متعلق گذشتہ دن وزارتِ مذہبی امور میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور کے علاوہ مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری ، سپیشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ شاہ محمد جمال، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق ، شیعہ علماءکرام سمیت صوبائی محکموں اور سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور زائرین کو مزیدسہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ اس سلسلے میں دیگر تمام محکموں خصوصا حکومتِ بلوچستان اور سیکورٹی اداروں سے رابطہ رکھا جائے گا۔ زائرین کو لے جانے کیلئے عمرہ آپریٹرز کی طرز پر مستحکم ٹور آپریٹرز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور ان کو مانیٹرکیا جائے گا تاکہ زائرین کو دی جانے والی سہولیات میں دن بدن بہتری لائی جا سکے۔

شیعہ علماءنے اجلاس میں زائرین کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا جن پر ترتیب وار بحث کی گئی اور بہتری کیلئے قابلِ عمل تجاویز پر اتفاق کیا گیا۔ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری اور حکومتِ بلوچستان کے نمائندوں نے مستقبل قریب میں زائرین کے سفر کو مزید آسان اور محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور متعلقہ محکموں کو موقع پر ہدایات جاری کیں

نظرات بینندگان
captcha